ملک میں شدید بارشوں کے باعث ٹرین آپریشن درہم برہم ہوگیا

ریلوے کو مالی طور پر لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے


Bilal Ghori July 28, 2022
فوٹو : عدیل طیب/ایکسپریس نیوز

کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور میں حالیہ شدید بارشوں سے ٹرین آپریشن درہم برہم ہوگیا جس کے باعث ٹرینیں 12 سے 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں کی وجہ سے کراچی، کوئٹہ اور پشاور سیکشن پر ٹریک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہو رہا ہے جس کے باعث ریلوے کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے آج اَپ اور ڈاؤن سائیڈ کی قراقرم دونوں ٹرین کو کراچی اور لاہور سے منسوخ کر دیا ہے جس پر مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروالی ہیں، ریلوے کو مالی طور پر لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اسکے علاوہ جو ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ان ٹرینوں میں ملت ایکسپریس 13گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 11 گھنٹے، خیبر میل ایکسپریس 9 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 8 گھنٹے، سر سید ایکسپریس 7 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 6 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 6 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے، عوام ایکسپریس 4 گھنٹے، تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے اور فرید ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس حوالے سے سی ای او ریلوے فرخ تیمور کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے ریلوے ٹریک کو بہت نقصان ہوا ہے اور اسکے باوجود ہم نے ٹرین آپریشن معطل نہیں کیا اور کم رفتار کے ساتھ مختلف سیکشنوں پر ٹرینوں کو چلا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ٹرینیں لیٹ ہونے سے محکمہ کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مسافروں کی مشکلات کا بھی احساس ہے، البتہ جیسے ہی موسمی حالات بہتر ہوں گے ٹرین آپریشن اپنے معمول کے شیڈول پر آ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں