عامر لیاقت کی قبر کشائی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کیخلاف سیشن کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے، سندھ ہائی کورٹ


ویب ڈیسک July 28, 2022
عدالت نے عامرلیاقت کے ورثا کی درخواست نمٹا دی:ٖ:فوٹو:فائل

سندھ ہائی کورٹ نے اینکر اورسابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم اورقبر کشائی کے خلاف حکم امتناع میں 10 روز کی توسیع کردی۔

اینکر اورسابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم اورقبرکشائی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے عامر لیاقت کے ورثا کی درخواست نمٹاتے ہوئے پورسٹ مارٹم اورقبرکشائی کے خلاف حکم امتناع میں 10 روز کی توسیع کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اورپوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں