صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست منحرف رکن عائشہ نواز نے دائر کی تھی


ویب ڈیسک July 28, 2022
فوٹو فائل

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراض کے مطابق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کے دیے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا تھا، صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کو صدر مملکت کی جانب سے بھیجا جاتا ہے جبکہ کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدر کے درمیان ہوتا ہے۔ صدارتی ریفرنس میں دیے گئے فیصلے پر نظرثانی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔

آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست منحرف رکن عائشہ نواز نے دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |