عمران خان کو دھمکی پر ایمل ولی کیخلاف مقدمے کی درخواست

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے سیکیورٹی دی جائے، عمر ایوب

فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی پر تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے ایمل ولی خان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی۔

میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے عمران خان کو جان سے مارنے کی بات کی، پی ڈی ایم غیر جمہوری عمل کی طرف شروع ہو چکی ہے اور لوگوں کو ٹھکانے لگانے کی سازش کر رہے ہیں۔




انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور وزارت داخلہ میں درخواستیں دی ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے سیکیورٹی دی جائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر یہ لوگ عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کر رہے ہیں لیکن ہم عمران خان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، موجود وزیراعظم سی ڈی اے کی حدود تک کے وزیراعظم ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک پر امن اور ملک میں پھیلی ہوئی جماعت ہے۔
Load Next Story