راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر امام کو لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے امام مسجد کو ساتھ ملکر وارداتیں کرنے کا بھی کہا، پولیس


ویب ڈیسک July 28, 2022
فائل فوٹو

ISLAMABAD: راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے تقویٰ ٹاؤن بگامیانہ میں مسلح ڈاکوؤں نے نماز پڑھنے کے بہانے مسجد میں داخل ہوکر امام مسجد سے نقدی و موبائل چھین لیا۔

پولیس کے مطابق امام مسجد صفدر حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت علاقے میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض بھی سرانجام دیتا ہوں، رات کے وقت جامع مسجد کے باہر موجود تھا کہ تین افراد میرے پاس آئے اور مسجد کھلوا کر نماز پڑھی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے بلایا کہ لائٹ آن کرو مسجد دیکھنی ہے، میں اندر گیا تو تینوں نے مجھ پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو، مجھ سے موبائل اور ساڑے نو ہزار روپے سمیت شناختی کارڈ لے لیا۔

امام مسجد کے مطابق ڈاکوؤں نے کہا کہ تم یہاں کے چوکیدار ہو اس لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کرو، جس گھر میں سونا چاندی ہو یا جو امیر لوگ ہوں تم ہمیں بتاؤ، جو سامان لوٹیں گے اس میں سے تمھیں آدھا حصہ دیں گے اور دو دن بعد چکر لگانے کا کہہ کر چھینا گیا موبائل واپس کرتے ہوئے چلے گئے۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو ہم تمھیں مار دیں گے۔

پولیس نے امام مسجد صفدر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں