پاکستان پر مئی 2022 تک مجموعی غیرملکی قرضہ 126 ارب ڈالر سے متجاوز
پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی
پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی جس کے مطابق 31 مئی 2022 تک مجموعی غیرملکی قرضہ 126 ارب ڈالر ہے۔
دستاویز کے مطابق حکومتی غیر ملکی قرضہ 85 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ پاکستان کے ذمہ آئی ایم ایف کا قرضہ 7 ارب 29 کروڑ ڈالر ہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ نجی شعبے کے ذمہ غیر ملکی قرضہ 11 ارب 58 کروڑ ڈالر ہے اور پاکستان کو 2022 سے 2059 تک سود اور اصل رقم کی مد میں 95 ارب چالیس کروڑ ڈالر ادا کرنے پڑیں گے۔