گورنر اسٹیٹ بینک کو کتنی تنخواہ اور کیا کیا مراعات ملتی ہیں قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ میں سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک July 28, 2022
فوٹو فائل

PESHAWAR: گورنر اسٹیٹ بینک کو دی جانے والی مراعات اور تنخواہ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، سابق گورنر رضا باقر کو 25 لاکھ روپے تنخواہ اور 12 سو لیٹر پیڑول سمیت متعدد مراعات دی جاری تھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے سابق گورنر رضا باقر کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی اور تنخواہ میں سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جاتا ہے۔

اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو مکمل فرنشڈ مکان دیا جاتا ہے، دو گاڑیاں بمع بارہ سو لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور اور 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔

ان مراعات میں بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ، بچوں کے اسکول کی فیس کا 75 فیصد حصّہ بھی شامل ہے جو اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے، حتیٰ کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔