پی آئی اے کا ایئربس طیاروں کی نشستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ
رواں سال میں پی آئی اے کے بیڑے میں 4 ائیربس 320 طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا
کراچی:
قومی ایئرلائن نے اپنے بیڑے میں شامل ایئربس 320 طیاروں کی پرانی نشستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ۔پی آئی اے حکام کا اپنے بیڑے میں شامل 5 ائیربس 320 طیاروں کی پرانی نشستوں کو نئی، کشادہ اور آرام دہ نشستوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کینیڈا آپریٹ کرنے والے خصوصی777 لانگ رینج طیاروں کی نشستوں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی نشستوں کی تبدیلی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر 4 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
پی آئی اے حکام کی جانب سے طیاروں میں دوران پرواز انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فعالی اور بہتری کی اصولی منظوری دے دی گئی اور بیڑے میں دوران پرواز لوکل انٹرنیٹ کنکشن مہیا کرنے کے منصوبے پر بھی کام شروع کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نشستوں کی تبدیلی اور انٹرٹینمنٹ کے ضمن میں فنڈز کا بندوبست کردیا گیا ہے اور منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال میں پی آئی اے کے بیڑے میں 4 ائیربس 320 طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا، ان میں سے دو طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ 2 مزید طیارے اگست میں بیڑے میں شامل ہوں گے۔