
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران ہونے والی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی سطح 9 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 22 جولائی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 57 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہے۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 83 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کمی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔