زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی سطح 9 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئی
کراچی:
غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران ہونے والی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی سطح 9 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 22 جولائی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 57 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہے۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 83 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کمی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ۔