بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں میں تفریق ختم ہو رہی ہے ادا شرما

دونوں فلمی صنعتوں کے اداکار،ہدایتکاراورٹیکنیشنزبھی ایک دوسرے کی فلموں میں کام کررہے ہیں


Showbiz Desk March 12, 2014
مستقبل کے لیے کبھی کو ئی منصوبہ نہیں بنایا ، تیلگو فلم ’’ہارٹ اٹیک ‘‘ میں کام کرکے بہت لطف آیا،لواسٹوری فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں، انٹرویو

KARACHI: وکرم بھٹ کی فلم '' 1920'' سے بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنے والی اداکارہ ادا شرما جن کی حال ہی میں تیلگو زبان میں رومانوی فلم ہارٹ اٹیک سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے کا کہنا ہے کہ ہندی اور ساؤتھ کی فلموں میں تفریق ختم ہورہی ہے اور حقیت بھی یہی ہے کہ دونوں طرف کی فلم انڈسٹریز معیاری کام کررہی ہیں جب کہ ساؤتھ کی بہت سی فلموں کا ہندی ریمیک بنایا جارہا ہے اوراور دونوں صنعتوں کے اداکار ، ہدایتکار اور ٹیکنیشنز آپس میں ضم ہورہے ہیں ۔

یہ بات انھوں نے بھارتی خبر ایجنسی کو ٹیلیفونک انٹرویو کے دوران کہی۔ ادا شرما کا کہنا تھا کہ اس وقت دونوں طرف کے اداکار اور ٹیکنیشنز ایک دوسرے کی زبان میں بنائی جانیوالی فلموں میں کام کررہے ہیں اور انھیں دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ساؤتھ اور بالی ووڈ میں قائم حد بندی آب آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تیلگو فلم ہارٹ اٹیک اس وقت سائن کی جب بالی ووڈ فلم ''ہنسی تو پھنسی'' کے آخری اسپیل کی شوٹنگز کی جارہی تھیں ۔ میں جانتی تھی کہ میں کرن جوہر کی فلم میں کام کررہی ہوں اوراپنے کردار کی اہمیت کے متعلق بھی علم رکھتی تھی مگر اس کے ساتھ ساتھ میں ہدایتکار پوری جگن ناتھ کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی تھی اور حقیقت یہ ہے کہ میں نے ''ہنسی تو پھنسی'' کی شوٹنگ کے آخری روز ہی تیلگو فلم '' ہارٹ اٹیک '' میں کام شروع کردیا تھا ۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس تیلگو اور تامل فلموں کے ہدایتکاروں کی ایک بڑی فہرست ہے ۔

جن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں ہارر فلم 1920 سے فلمی کیرئیر کاآغاز کرنے والی اداشرما کے مطابق اس نے اپنی زندگی کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک بڑی منصوبہ ساز نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی اس بات کااظہار کیا ہے کہ میں کیا کرناچاہتی ہوں اور کیا نہیں ۔ میںنے بالی ووڈ میں ہارر مووی سے اسٹارٹ لیا جو غیر روائتی تھا جب کہ تیلگو فلموں میں میرا آغاز مکمل طور پر کمرشل ہے اور یہی بات یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا کیونکہ میری سوچ ہے کہ میں نوجوان اور بہت مضبوط ہوں ۔ دونوں طرف کی فلموں میں خود کو منوا سکتی ہوں ۔ ادا شرما جو ''ہم ہیں راہی کار کے '' اور پھر میں بھی کام کرچکی ہیں کا کہنا ہے کہ میں بالی ووڈ اور تیلگو فلم ڈوم کے درمیان زبان کے علاوہ کوئی واضح فرق تلاش نہیں کرسکی۔ جگن ناتھ پوری کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں نے کہاتھاوہ اپنی فلم کو بہت جلدی مکمل کررہے ہیں اسے کے علاوہ کچھ مختلف نہیں پایا ہے مگر ہوسکتا ہے جب یہاں مزیدفلمیں کروں تو کوئی منفرد چیز حاصل کرسکتی ہوں۔ ادا شرما کو اپنی پہلی ہی تیلگو فلم سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور اس سلسلہ میں اس کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کو ملنے والا بہترین اور بھر پور رسپانس میرے لیے بہت خوشگوار اور کسی ہارٹ اٹیک سے کم نہیں تھا ۔ اس نے میری زندگی تبدیل کردی ہے۔

میں جگن ناتھ پوری کے ساتھ کام کرنے سے پہلے بھی ان کی پرستار تھی اور ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے ۔پوری سر کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے والی اداکارہ کے لیے بہت بڑی بات ہے اور میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں ۔اداشرما کا مذید کہنا تھا کہ میں تمام زبانوں میں بنائی جانیوالی فلمیں دیکھتی ہوں جن میں زیادہ تر فلمیں جگن ناتھ پوری کی ہیں۔ایک موقع پر میں نے انھیں یہ بتایا تھا کہ انھیں ایک سال سے جانتی ہوں اور ان کی''امانانا اوتامل امی '' میری پسندیدہ فلم ہے ۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں لو اسٹوری فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہوں اور مجے امید ہے کہ جگن ناتھ پوری جلد ایک ایسی ہی کہانی پر کام شروع کردیں گے ۔واضح رہے کہ 11مئی 1989کو پیدا ہونے والی اداشرما نے 2008میں ہارر فلم ''1920''میں کام کرکے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ۔

2011میں اداکارہ کی رومانوی تھرلر فلم ''پھر'' سینما گھروں کی زینت بنائی گئی اس فلم کے ہدایتکا گریش دھامیجی ، پروڈیوسرسرندرا شرما ،امیتا بھشوانی تھیں ۔ یہ فلم باکس آفس پر درمیانہ درجہ کی رہی مگر اس میں ادا شرما کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔ 2013 میں اداشرما فلم ''ہم ہیں راہی کار کے'' میں سنجے دت اور جوہی چاولہ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں اس فلم میں بڑے ستاروں کی موجودگی کے باوجود اس کی پرفارمنس بہترین رہی جب کہ رواں برس اس کی ایک ہندی فلم ہنسی تو پھنسی اور تیلگو فلم ہارٹ اٹیک سینما گھروں کی زینت بنائی جاچکی ہے اطلاعات کے مطابق اداشرما اس وقت بڑے بجٹ کی دو تیلگو فلموں میں کام کررہے ہیں جب کہ اسے بالی ووڈ کی ایک فلم کی بھی پیشکش کی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔