عوام نے میراکام پسندکرکے لکھنے کاحوصلہ دیاانورمقصود

میراتمام فن میرے ملک اورقوم کی امانت ہے،ڈرامہ نگار


Showbiz Reporter March 12, 2014
میراتمام فن میرے ملک اورقوم کی امانت ہے،ڈرامہ نگار۔ فوٹو: فائل

سینئرڈرامہ نگار انور مقصود نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے میرے کام کوپسندکرکے مجھے لکھنے کاحوصلہ بخشامیراتمام فن میرے ملک اورقوم کی امانت ہے پونے چودہ اگست کی سیریزہویاآنگن ٹیڑھا جس طرح ٹی وی پرمیرے کھیلوں کوپسندکیاگیا۔

اسی اندازمیں برسوں بعدتھیٹرپربھی پسندکیاجارہاہے ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ پوری دنیامیں رہنے والے پاکستانی چاہتے ہیں کہ میں اپنے ان تمام تھیٹرڈراموں کویوایس،یوکے،سعودی عرب،د بئی، سمیت مختلف مقامات پرپیش کروں اس حوالے سے میں نے اپنی ٹیم سے بات کی ہے رفتہ رفتہ ہم پوری دنیامیں ان کھیلوں کوپیش کرینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں