ماڈل ٹاؤن کیس میں میرے اور شہباز شریف کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا رانا ثنا اللہ

مدعی ٹرائل کورٹ میں پولیس افسروں کے خلاف کیس چلانے پرتیار نہیں ہوا، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک July 29, 2022
ٹرائل کورٹ سے سپریم کورٹ تک کچھ ثابت نہیں ہوا،رانا ثنا اللہ:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ان کے اوراس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ پہلے ہی سنایا جا چکا ہے۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورمیرے خلاف ٹرائل کورٹ سے سپریم کورٹ تک کچھ ثابت نہیں ہوا۔



انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کی ٹرائل کورٹ میں سماعت میں ٹرائل کورٹ میں مدعی پولیس افسروں کے خلاف کیس چلانے پر تیار نہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں