رواں سال کے چھ ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر 434 حملے ہوئے رپورٹ

دہشتگردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے 323 جوان شہید ہوئے

(فائل : فوٹو)

کراچی:
رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز پر دہشتگردی کے 434 حملے ہوئے جس میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے 323 جوان شہید ہوئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان بالا میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔


رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے 718 جوان و افسران زخمی ہوئے، چھ ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر سب سے ذیادہ 247 حملے خیبر پختونخوا میں ہوئے۔

بلوچستان میں 171، سندھ میں 12، اسلام آباد میں 03 اور پنجاب میں ایک واقعہ رونما ہوا۔
Load Next Story