وزیر اعلیٰ کے پی نے پشاور میں رہائشی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

یہ بلند و بالا عمارتیں ورسک روڈ اور رحمان بابا کمپلیکس میں تعمیر کی جائیں گی۔

یہ بلند و بالا عمارتیں ورسک روڈ اور رحمان بابا کمپلیکس میں تعمیر کی جائیں گی۔

لاہور:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقے ورسک روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کثیر المنزلہ دو رہائشی و تجارتی عمارتوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ بلند و بالا عمارتیں ورسک روڈ اور رحمان بابا کمپلیکس میں تعمیر کی جائیں گی۔

وزیراعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہے، میں اب بھی عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم مانتا ہوں، امپورٹڈ حکومت نے تین ماہ میں ملک جو حال کیا افسوس ناک ہے۔




محمود خان نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حوالے سے جلد پریس کانفرنس کرونگا ، قبائلی علاقہ جات اور خیبرپختونخوا کے ساتھ جو ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، جب الیکشن ہو نگے ہم دوبارہ آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ 14 پارٹیوں کا یہ ٹولہ چور ہے، پنجاب میں درگت بننے کے بعد اب آپ عوام میں آنا چاہتے ہے تو شوق سے آئے، پنجاب کے لوگ عمران خان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
Load Next Story