ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور تعینات

غلام محمود ڈوگر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

فائل : فوٹو

ISLAMABAD:
پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کا تعلق پولیس سروسز کے 21ویں کامن سے ہے اور غلام محمود ڈوگر اس سے قبل بھی سی سی پی او لاہور کے اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔


غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور سی ٹی او لاہور کے عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ مختلف اضلاع میں آر پی او، سی پی او اور ڈی پی او سمیت کلیدی عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

غلام محمود ڈوگر آر پی او ساہیوال، آر پی او فیصل آباد تعینات رہ چکے ہیں اور ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ بھی تعینات رہے جبکہ غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور تعیناتی سے قبل ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔
Load Next Story