بپاشا باسو اور کرن گروور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

بپاشا اور کرن گروور نے 2016 میں شادی کی تھی


ویب ڈیسک July 29, 2022
مشہور جوڑی کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ بپاشا اور کرن بےحد خوش ہیں(فائل فوٹو)

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کوئین بپاشا باسو اور کرن گروور جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بپاشا باسو کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کا اعلان وہ بذاتِ خود بہت جلد کریں گی۔

مشہور جوڑی کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ بپاشا اور کرن بےحد خوش ہیں اور پہلی بار والدین بننے پر بہت پُرجوش بھی ہیں۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں زرائع نے بتایا کہ بپاشا اور کرن جلد ہی یہ خوشخبری اپنے دوستوں، خاندان اور مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by bipashabasusinghgrover (@bipashabasu)



یاد رہے کہ بپاشا اور کرن گروور نے 2016 میں شادی کی تھی جوکہ بپاشا کی پہلی جبکہ کرن کی دوسری شادی ہے، کرن سنگھ گروور کا پہلی اہلیہ جینیفر ونگٹ سے ایک بیٹا بھی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں