استنبول سے ڈی پورٹ 53 پاکستانی لاہور ائرپورٹ پر گرفتار

مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھاری رقوم کےعوض غیر قانونی ذرائع اختیار کرکے ترکی پہنچے تھے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک July 29, 2022
گرفتار کیے گئے تمام افراد غیر قانونی طور پر ترکی میں مقیم تھے (فوٹو فائل)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر استنبول سے آنےوالے 53 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیے گئے تمام پاکستانی غیر قانونی طور پر ترکی میں مقیم تھے اور ترک حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کردیا تھا۔

ایف آئی اے نے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے تمام پاکستانیوں کو ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں پیش کیا۔ گرفتار ہونے والے تمام پاکستانی شہری ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں جو بھاری رقوم کےعوض غیر قانونی ذرائع اختیار کرکے ترکی پہنچے تھے۔

ایف آئی اے سینٹرل کورٹ نے 53 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |