امریکا میں بارشوں اور سیلاب میں 8 افراد ہلاک

بارشوں اور سیلاب کے باعث سیکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے


ویب ڈیسک July 29, 2022
امریکا میں گھروں میں کئی فٹ پانی داخل ہوگیا اور کاریں ڈوب گئیں، فوٹو: فائل

امریکی ریاست کینٹیکی میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی جس کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کینٹیکی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارش کے بعد سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

اس دوران مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ عارضی ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

کینٹیکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اسپتالوں، میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ سیکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گھر اور کاریں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر متوقع اور عام طور سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ شہری بلاضروت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں