الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے گیارہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا۔


ثاقب ورک July 29, 2022
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے گیارہ اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما علی محمد خان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب ، اعجازشاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدل الشکور، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کیے گئے ہیں جسے الیکشن کمیشن نے بھی دی نوٹیفائی کردیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے گیارہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |