خلیجی ممالک میں یکم محرم الحرام کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

اسلامی کلینڈر کے مطابق خلیجی ممالک میں 1443 سن ہجری کا اختتام جمعے کو ہوا

فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں ہفتے کے روز یکم محرم الحرام کے موقع پرعام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے اسلامی سال 1444سن ہجری کے آغاز پر سرکاری طور پر دی جانے والی چھٹی کے موقع پر ملازمین کی تنخواہوں سے کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی۔


سعودی عرب میں جمعرات کے روز چاند کی رویت نہ ہو نے پر 1443سن ہجری ذی الحجہ کا اختتام جمعے کے روز ہوا۔گزشتہ روزروز خلیجی ممالک میں بھی نئے سال کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی یکم محرم الحرام ہفتے کو ہوگا، حکومت کی طرف سے نئے اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان کیاگیاہے۔اسلامی سال 1444ہجری کےآغاز پردی جانے والی سرکاری تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و غیر سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں ماہرین فلکیات کی طرف سے یکم محرم الحرام ہفتے کے روز ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
Load Next Story