ٹھٹھہ حساس ادارے کا اسٹور پر چھاپہ کروڑوں کی زائد المیعاد ادویہ برآمد

ملٹی نیشنل کمپنیوں کی 50 بنیادی صحت مراکز کیلیے دی گئیں ادویہ ایک سال سے پی پی ایچ آئی کے اسٹور میں رکھی تھیں

ملٹی نیشنل کمپنیوں کی 50 بنیادی صحت مراکز کیلیے دی گئیں ادویہ ایک سال سے پی پی ایچ آئی کے اسٹور میں رکھی تھیں۔ فوٹو: فائل

حساس ادارے کا محکمہ صحت سے منسلک پی پی ایچ آئی کے اسٹور پر چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویہ برآمد۔


ہمارا پی پی ایچ آئی سے کوئی واسطہ نہیں، محکمہ صحت افسر کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب حساس ادارے کے اہلکاروں نے ڈی ایچ او آفس ٹھٹھہ میں پی پی ایچ آئی کے 5 اسٹوروں پر چھاپہ مارا اور کروڑوں روپے مالیت کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی زائد المیعاد ادویہ جو کہ ایک سال سے اسٹوروں میں رکھی تھیں برآمد کر لیں۔

یہ دوائیں محکمہ صحت کی ہدایت پر 50 بنیادی صحت مراکز کو بھجوائی گئیں تھیں مگر کروڑوں روپے مالیت کی یہ ادویہ اسٹوروں میں رکھی زائد المیعاد ہو گئیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے افسرز ؤر میمن سے پوچھا گیا تو انھوں نے اپنا موقف دیا کہ پی پی ایچ آئی والوں سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
Load Next Story