بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاریسانگھڑ کے35دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی

مذکورہ دیہات پر 17 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، کئی سرکاری اداروں کے کنکشنز بھی منقطع ، بجلی چوروں کو نہیں بخشیں گے، حیسکو

مذکورہ دیہات پر 17 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، کئی سرکاری اداروں کے کنکشنز بھی منقطع ، بجلی چوروں کو نہیں بخشیں گے، حیسکو۔ فوٹو:فائل

سپرنٹنڈنٹ انجینئر آپریشن حیسکو نواب شاہ کی ہدایت پر سب ڈویژن سانگھڑ جھول کے ایس ڈی او ارشاد حسین لغاری، غیاث الدین شیخ نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے35 سے زائد دیہات کی بجلی منقطع کر دی ۔


ارشاد حسین لغاری اور غیاث الدین شیخ نے رابطے پر بتایا کہ 17 لاکھ 55 ہزار روپے گاؤں لالو بھنبھرو، اللہ جڑیو، علی محمد، غلام قادر متھیلو، بھورو خان مری، سعید خان لغاری، امداد رند، دیھ 3 موری، وارث وسان، حمزہ لاشاری، مولا بخش ابڑو سمیت 35 سے زائد گاؤں پر واجب الادا ہیں جس کے باعث ان کی بجلی منقطع کر دی ہے، انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، ڈائریکٹ بجلی چلنے والوں کی لائن منقطع کر دی ہے۔

سرکاری اداروں جس میں سانگھڑکے درجن بھر پولیس اسٹیشن، ریونیو آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں پر جن پر لاکھوں روپے بقایاجات تھے، کی بجلی بھی منقطع کی گئی جو ادائیگی تک بحال نہیں کی جائے گی، انھوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ بجلی چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Load Next Story