فنانشل ٹائمز کی رپورٹ عمران خان کےخلاف چارج شیٹ ہے وزیراعظم

رپورٹ نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیے ہیں، شہباز شریف

—فائل فوٹو

KYIV:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو غیرملکی فنڈنگ کے معاملے پربرطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر کہا ہے کہ معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین چارج شیٹ ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کی گئی، برطانوی اخبار کا دعویٰ

شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔




علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فنانشل ٹائمز کے خلاف فرد جرم عائد کرنے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتا اور مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا نہیں کرے گا تو یہ ایک بار پھر ثابت ہو جائے گا کہ وہ کتنی ڈھٹائی سے پاکستانی عوام کو جھوٹ اور دھوکہ دے رہا ہے۔



 
Load Next Story