رائیونڈ میں پولیس اہلکار کا معمولی تنازعے پر محلے داروں سے جھگڑا و فائرنگ

پولیس نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک July 29, 2022

کراچی: رائیونڈ میں پولیس اہلکار بھانجے کی خاطر محلے داروں سے لڑپڑا اور مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکار اور محلے داروں میں جھگڑے کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پیش آیا جہاں اہلکار شکیل کے بھانجے پر موٹر سائیکل سے کیچڑ گر گیا تھا۔

اہلکار کا بھانجا کیچڑ اچھلنے پر موٹر سائیکل سوار محلے دار سے الجھ پڑا جس کے بعد پولیس اہلکار بھی جھگڑے میں شامل ہوگیا، واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار نے جھگڑے کے دوران اپنی پستول سے ہوائی فائرنگ کی۔

فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار سمیت تین محلے دار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2022/07/whatsapp-video-2022-07-29-at-10.48.03-pm-1659120193.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں