ٹیکس فراڈ پر نامور گلوکارہ شکیرا کو جیل بھیجنے کی سفارش

شکیرا پر 2012 سے 2014 کے درمیان 15 ملین ڈالر ٹیکس چوری کا الزام ہے

فوٹو:فائل

کراچی:
اسپین میں پراسکیوٹرزنےعدالت سے ٹیکس فراڈ کیس میں نامور گلورہ شکیرا کو آٹھ سال کیلئےجیل بھیجنے کی سفارش کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کولمبین گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس فراڈ کا الزام ہے جس میں کہا گیا ہے کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے 2012 سے 2014 کے درمیان 15 ملین ڈالر کی ٹیکس چوری کی ۔


پبلک پراسکییوٹرز نے عدالت سے جرم ثابت ہونے کی صورت میں آئندہ سماعت پر شکیرا کو 8 سال کیلئے جیل بھیجنے کی درخواست کی ہے ۔پراسیکویٹرز کے مطابق اس ضمن میں گلوکارہ کو مجموعی طور پر 6مقدمات کا سامنا ہے،اس حوالے سے کی جانے والی یکمشت ادائیگی کی پیشکش کو شکیرا ٹھکرا چکی ہیں ۔

شکیرا کی طرف سے آنے والے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ان پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، آمدنی کی مناسبت سے لگنے والے تمام ٹیکسسز جرمانے سمیت ادا کئے گئے ہیں۔
Load Next Story