ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی ویڈیو وائرل

ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کے دوران کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارا تھا


ویب ڈیسک July 30, 2022
کرس راک نے جاڈا اسمتھ کے بالوں کی کٹنگ کا مزاق اُڑایا تھا(فائل فوٹو)

لاہور: ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے کامیڈین کِرس راک کو آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران تھپڑ مارنے کے واقعے پر معافی مانگ لی۔

ول اسمتھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےآسکر تقریب میں اکیڈمی ایوارڈز کے میزبان کرس راک کو تھپڑ مارنے پر ان سے اور ان کے اہلِ خانہ سے معافی مانگ لی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ول اسمتھ نے کہا کہ 'میں تم سے معافی چاہتا ہوں، میرا رویہ ناقابل قبول تھا اور میں اس وقت حاضر ہوں جب آپ بات کرنے کے لیے تیار ہوں'۔

ویڈیو میں اسمتھ نے بتایا کہ اُن کا پیغام کرس راک تک پہنچ گیا ہے لیکن انہوں نے جو پیغام واپس بھیجا ہے اس میں انہوں نے بات کرنے اور معافی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Will Smith (@willsmith)





ول اسمتھ نے کہا کہ کرس راک کا جب مجھ سے بات کرنے کے لیے دل مطمئن ہوگا تو میں اُن سے بات کروں گا اور معافی مانگوں گا۔

آسکر کی تقریب میں کرس راک کو ول اسمتھ نے تھپڑ کیوں مارا؟

یاد رہے کہ رواں سال آسکر ایوارڈ کی تقریب میں کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبان اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا،جس میں انہوں نے ول کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے بالوں کی کٹنگ کا مزاق اُڑایا تھا۔

اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے تھے۔

اپنی اہلیہ کا مزاق اُڑتا دیکھ کر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئے تھے اور غصے میں اسٹیج پر جاکر کرس راک کو تھپڑ دے ماراتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |