جی ایس پی یورپی یونین سفیرکا پاکستانی عملدرآمد پراگریس پر اظہار اطمینان
سفیرکی وزیر تجارت سے ملاقات، انسانی حقوق پر رہ جانے والی قانون سازی جلد ہو گی، نوید قمر
کراچی:
یورپی یونین کی سفیر نے جی ایس پی مانیٹرنگ مشن کی جانب سے پاکستان کی عملدرآمدی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر مکمل تعاون کی یقین دہا نی کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نوید قمر سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی۔وزیر تجارت نے پاکستانی معیشت اور بالخصوص برآمدی شعبے کے لیے جی ایس پی پلس سکیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
نوید قمر نے کہا پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کی سب سے بڑی منزل ہے،جی ایس پی اسکیم نے عالمی اقدار کو فروغ دینے میں مدد کی، انسانی حقوق کے حوالے سے رہ جانے والی قانون سازی جلد ازجلد کر لی جائے گی۔
یورپی یونین کی سفیرنے جی ایس پی پلس میں وزارت تجارت کے رابطہ کاری کے کردار کو سراہا۔