ن لیگی رہنما کے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے دو شیر چوری

نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کے گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔


Saleh Mughal July 30, 2022
نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کے گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے میں نامعلوم افراد مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے دو شیر اکھاڑ کر لے گئے اور گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔

تحسین فواد نے الزام پی ٹی آئی پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، اب ہمارے گھروں پر بھی حملے شروع کردیے۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن سے منسلک سابق ممبر صوبائی اسمبلی تحسین فواد نے پولیس کو بتایا کہ دو افراد جنہوں نے چہرے چھپا رکھے تھے تعاقب کرتے ہوئے میرے گھر تک آئے اور ہتھوڑے سے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے شیر اکھاڑ کر لے گئے اور فرار ہوتے وقت گھر کے بورڈ و گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس نے چوری کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ادھر واقعے پر تحسین فواد نے الزام پی ٹی آئی پر عائد کردیا اور کہا کہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں