مداخلت نرم ہو گرم ہو یا سخت سب کو مل کر ملک بچانا ہے شیخ رشید

سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، سابق وزیر داخلہ

سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، سابق وزیر داخلہ

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔ایک ایک دن قیمتی ہے۔سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔


ان کا کہنا تھا کہ اگر IMF کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل،نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹیلیٹر پر ہے۔سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

 
Load Next Story