24ستمبرسے موٹروہیکل ٹیکس وصولی مہم شروع ہوگی

جولائی 2011 میں ٹیکسوں کی مد میں 1730 ملین روپے وصول کیے گئے


Staff Reporter September 14, 2012
ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو نہ صرف ضبط کرلیا جائے گا بلکہ ان کے مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

NELSPRUIT: ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کی خصوصی ہدایت پر 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سندھ بھر میںموٹر وہیکل ٹیکس وصولی مہم شروع کی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے کراچی میں 13 ٹیمیں جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں ضلع افسران کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، یہ بات آج انھوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو نہ صرف ضبط کرلیا جائے گا بلکہ ان کے مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے اور یہ گاڑیاں ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑ دی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ جولائی 2012 میں جولائی 2011 کے مقابلے میں 221 ملین روپے زائد مختلف ٹیکسوں کی مد میں وصول کیے گئے، جولائی 2011 میں ٹیکسوں کی مد میں 1730 ملین روپے وصول کیے گئے جبکہ جولائی 2012 میں 1952 ملین روپے وصول کیے گئے، ڈائریکٹر جنرل نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ریکوری کی مہم میں اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں