بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا


ویب ڈیسک July 30, 2022
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم ستمبر سے 3 ماہ کے لئے ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ ریلیف پیکج لینے والے صنعتی صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں