دوسرے بچے کی پیدائش شہروز سبزواری نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

مجھے بچے بہت پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، اداکار


ویب ڈیسک July 30, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) مجھے بچے بہت پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، اداکار

ABBOTABAD: معروف اداکار شہروز سبزواری نے دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں صحافی نے شہروز سبزواری سے اہلیہ سے متعلق سوال کیا جس پر انکا کہنا تھا کہ صدف کنول گھر پر آرام کررہی ہیں کچھ دنوں میں خوشخبری سنائیں گے۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، بچے کی پیدائش کے لیے پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی بھی مانگ رہا ہوں لیکن فی الحال ابھی تک نہیں مل سکی۔

انہوں نے مداحوں سے اہلیہ کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد صدف کنول سے دوسری شادی کی ہے تاہم سائرہ سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |