متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور سیلاب میں 7 افراد جاں بحق
سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں جب کہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا
اسلام آباد:
متحدہ عرب امارات کے مشرقی شہروں میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارشوں سے پہاڑوں سے آنے والے پانی نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی۔
رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ اس دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بارشوں کے دوران ہورڈنگز اور درخت گرنے سے درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔
موسلادھار بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔ زیر آب سڑکوں سے پانی کو ہٹایا جا رہا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں پانی کا تیز بہاؤ ہے۔ اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔