نکاح کیلئے ختم نبوتؐ پر ایمان کے حلف والا فارم استعمال کرنے کی ہدایت

نکاح رجسٹراروں کے خلاف بھی مسلم فیملی رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی


ویب ڈیسک July 30, 2022
(فوٹو: ٹوٗٹر) نکاح رجسٹراروں کے خلاف بھی مسلم فیملی رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

RAWALPINDI: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نکاح کیلئے ختم نبوتؐ پر ایمان کے حلف نامے والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ ‏میں نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ پر ایمان کاحلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، حلف نامے والا فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹراروں کے خلاف بھی مسلم فیملی رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یونین کونسلز کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے نکاح فارم مہیا کیے جائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق نیا فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے جبکہ پنجاب میں نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لئے ختم نبوتﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ نکاح نامہ میں ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامہ شامل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی جسے بعدازاں پنجاب کابینہ نے بھی منظور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |