مردان شادی والے گھر میں چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق

بچوں سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے، گھر میں آج شادی کی تقریب تھی کہ یہ واقعہ پیش آگیا

(فوٹو : فائل)

ISLAMABAD:
مردان میں شادی والے گھر میں چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان چقڑو پل مصری آباد میں کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں دو بچوں اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، ڈیزاسٹر ویکل اور ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 نے ملبے میں دبے افراد کو نکال دیا۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا۔


جاں بحق افراد میں 6 سالہ عارف، 19 سالہ زوجہ محمد آصف، دو سالہ انس جب کہ زخمیوں میں 10 سالہ حارث، 60 سالہ محمد ظاہر اور 10 سالہ وارث شامل ہیں جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ گھر میں آج شادی کی تقریب تھی کہ یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔

 
Load Next Story