داعش سے تعلق پر سعودی نژاد کینیڈین شہری کو عمر قید
39 سالہ محمد خلیفہ نے داعش کی یرغمالیوں کا سر قلم کرنے کی ویڈیوز میں وائس اوور دیا تھا
ISLAMABAD:
امریکی عدالت نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے داعش کے ایک رکن کو یرغمالیوں کو قتل کرنے کی معاونت میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے 2019 میں گرفتار ہونے والے داعش کے رکن محمد خلیفہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ محمد خلیفہ سعودی نژاد کینیڈین شہری ہے اور داعش کی پروپیگنڈہ ٹیم کے ایک اہم رکن تھا۔
39 سالہ ملزم کو داعش کی قبضے میں موجود امریکی صحافی جیمز فولی اور اسٹیون سوٹلوف کی پُر تشدد ویڈیوز میں انگریزی میں وائس اوور دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔ 2014 میں ان دونوں کا سر قلم کر دیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ملزم نے 2014 اور 2017 میں بھی دو ویڈیوز کے لیے انگریزی میں وائس اوور کیا تھا، جس میں وہ شامی فوجیوں کا سر قلم کیا جا رہا تھا۔ امریکی عدالت نے انھی دو ویڈیوز کی شوہد کی بنا پر سزا سنائی۔
داعش رکن محمد خلیفہ نے تنظیم میں بھرتی کے لیے ترغیبی ویڈیوز میں بھی وائس اوور دیا۔ ان ویڈیوز میں داعش کے فرانس اور بیلجیئم میں حملوں کو بھی دکھایا گیا تھا۔
محمد خلیفہ کو 2019 میں امریکا کے اتحادی کرد فورسز نے شام میں ایک مشترکہ آپریشن میں پکڑا اور بی بی سی کو انٹریو بھی دیا تھا۔ داعش رکن نے 2021 میں دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ محمد خلیفہ کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی تھی تاہم پرورش ٹورنٹو میں ہوئی تھی اور 2013 میں وہ شام چلا گیا جہاں داعش میں شمولیت اختیار کی اور اغوا شدگان کی ویڈیوز میں وائس اوور دیا کرتا تھا۔