ایوی ایشن انڈسٹری پر ایئراسپیس دینے کیلئے بیرون ملک سے دباؤ ڈالا جارہا ہے سعد رفیق
دوسرے ممالک کو ہمارے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے پی آئی اے کو اپنا پارٹنر بنانا پڑے گا، وزیر ہوابازی
ISLAMABAD:
وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری ایوی ایشن انڈسٹری پر ایئراسپیس دینے کیلئے بیرون ملک سے دباؤ ڈالا جارہا ہے، دوسرے ممالک کو ہمارے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے پی آئی اے کو اپنا پارٹنر بنانا پڑے گا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ازسرنو تعمیر شدہ مرکزی رن وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہوا بازی کے اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہیں ، ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے بجائے اداروں میں ایک دوسرے کے خلاف کشمکش ہے، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے، اداروں کی جانب سے بس مطالبات ہی مطالبات ہیں، جو ادارہ کام کرے گا پھل بھی اسی کو دیا جائے گا جو کام نہیں کرے گا وہ مطالبہ بھی نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ایوی ایشن انڈسٹری پر ائیراسپیس دینے کے لیے بیرون ملک سے بھی بہت دباؤ ڈالا جارہا ہے، کوئی بھی دوسرا ملک ہمارے یہاں فلائٹ آپریشن چاہتا ہے تو اسے جوائنٹ وینچر کرنا پڑے گا، دوسرے ممالک کو ہمارے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے پی آئی اے کو اپنا پارٹنر بنانا پڑے گا، اگر کسی ملک کو ہماری مارکیٹ کو استعمال کرنا ہے تو انہیں ہمارا شئیر ہمارے اسٹیٹ ائیرلائن کو دینا ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ ائیرپورٹ رن وے کے افتتاح پر سی اے اے کو مبارک دیتا ہوں لیکن اس میں بھی سات ماہ کی تاخیر کردی گئی، والٹن ائیرپورٹ ایک معمہ ہے جس پر بزنس ڈسٹرکٹ کے حوالے سے آج تک سی اے اے اور پنجاب حکومت میں کوئی معاہدہ بھی نہیں کیا جاسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور ائیرپورٹ مسائل کی وجہ سے مسافر بہت خوار ہوتے ہیں، سی اے اے نے لاہور ائیرپورٹ پر 18 کاؤنٹر لگائے لیکن ایف آئی اے کا عملہ ہی نہیں، اگر ائیرپورٹ اپ گریڈیشن کے بعد اسی چیک پر ان کاؤنٹر ہوئے تو کیا وہاں عملے کی بجائے مسافروں کو بٹھایا جائے؟
انہوں نے کہا کہ میری استدعا ہے کہ ادارے اپنی استعداد کار بڑھائیں اور ایف آئی اے اور کسٹم جیسے ادارے اپنے عملے کی تعداد ائیرپورٹ پر پوری کریں، ڈی جی ایف آئی اے سے کہا ہے کہ کاؤنٹرز پر عملہ پورا کریں، لاہور ائیرپورٹ رش کے وقت مسافروں کی سہولت کے لیے انتظامات پر مجھے بریف کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کام نہ ہو اور مطالبے ہی مطالبے ہوں۔
لاہور ائرپورٹ کا نیا رن وے کھول دیا گیا
دریں اثنا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ائرپورٹ کا نیا رن وے کھول دیا، نیا رن وے 36 آر دو سال سے زائد عرصے کے لیے مرمت کے لیے بند تھا۔ اس دوران پروازوں کے لیے پرانا رن وے 36 ایل اس کھولا گیا تھا۔
سی اےاے کے مطابق نیا رن وے کھولنے سے متعلق تمام ملکی اور غیر ملکی ائر لائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ نئے رن وے کھولنے سے متعلق سی اےاے نے نوٹم جاری کردیا ہے، سیکنڈری رن وے بھی کام کرتا رہے گا، نئے تعمیر ہونے والے رن وے پر جمبو طیارے لینڈ کرسکیں گے۔