فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس لانے کا فیصلہ

کمشنر نے حکومتی وفد سے ملاقات کرکے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، دو صوبے عدم اعتماد کی قرارداد بھی لائیں گے، فیصلہ


ویب ڈیسک July 30, 2022
(فائل:فوٹو)

LONDON: تحریک اںصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں حکومتی وفد سے ملاقات کرنے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، بابر اعوان، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل اور دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا۔ شرکا نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے ڈیم فنڈ کے نام پر بھی اوورسیز پاکستانیوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، وفاقی وزیر

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں جس پر عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا اور الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم غیرملکی فنڈنگ کیس میں جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیں، شرجیل میمن

ذرائع کے مطابق دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی، عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں