عدالتوں میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے سراج الحق

کرپشن حکومتی ایوانوں میں سرایت کرچکی ہے اور ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک July 30, 2022
فوٹو فائل

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن حکومتی ایوانوں میں سرایت کرچکی ہے اور ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عدالتوں میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے، اربوں کھربوں کی چوری کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، غریب کو معمولی غلطی پر دھر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن حکومتی ایوانوں میں سرایت کر چکی، ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، تینوں جماعتوں نے مل کر نیب کو ختم کیا، بہتری آئی ایم ایف کے قرضوں سے نہیں گڈ گورننس سے آئے گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام رُل گئے جبکہ حکمران جماعتیں مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں، سیاسی و معاشی بحران ہر آنے والے دن کے ساتھ گھمبیر صورت حال اختیار کر رہے ہیں، حالات اسی طرح رہے تو ملک کو دیوالیہ ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نااہل ثابت ہوچکیں، اگر مشکلات ہیں تو اس بار عوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقہ قربانی دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں