چاکلیٹ کا اہم عنصر ’کوکوا‘ فشارخون اور شریانوں کا سکڑاؤ کم کرسکتا ہے تحقیق

ماہرین کے مطابق بلند فشار خون اور شریانوں کا سکڑنا کسی بھی شخص میں دل کے مرض اور فالج کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے


ویب ڈیسک July 31, 2022
فلیونولز ایک ایسا مرکب ہوتا ہے جو کوکوا میں پایا جاتا ہے

یونیورسٹی آف سرے کی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کوکوا بلند فشار خون اور شریانوں کے سکڑنے کو کم کر سکتا ہے۔

ماضی میں کی جانے والی تحقیقوں میں کوکوا فلیونولز کے متعلق یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ بلڈ پریشر کی ادویات کی طرح فشارِ خون اور شریانوں کےسکڑنے کو کم کرسکتا ہے۔تاہم، روز مرّہ زندگی میں بلڈ پریشن کم کرنے میں یہ فیونولز کتنے مؤثر ہوتے ہیں، یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے۔

سرے میں کی جانے والی نئی تحقیق اس فکر کو کم کرتی ہے کہ بلند فشار خون کے علاج کے طور پر استعمال کیا جانے والا کوکوا جب فشارِ خون نہیں بڑھا ہوا ہوتا تب فشارِ خون کم کرتے ہوئے صحت کے لیے خطرہ کھڑا کر سکتا ہے۔ اس بات کا سامنے آنا علاج کے طور اس کے استعمال کی راہ ہموار کرتا ہے۔

اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں محققین نے فلیونولز کے فشار خون اور شریانوں کے سکڑنےکو کم کرنے کے لیے کلینکل ماحول سے باہر استعمال کیے جانے پر تحقیق کی۔

یونیورسٹی آف سرے میں کارڈیوویسکیولر میڈیسن کے پروفیسر کرسچین ہیئس کا کہنا تھا کہ بلند فشار خون اور شریانوں کا سکڑنا کسی بھی شخص میں دل کے مرض اور فالج کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔ لہٰذا ان صورتوں کے نِت نئے طریقے سے علاج کے لیے ہماری تحقیقات اہمیت کی حامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں