پہلی مذاکراتی کمیٹی نے کامیابی سے اپنے مقاصدحاصل کرلیے تھے پرویزرشید

وزیراعظم تمام ایشوزپر عوام کواعتماد میں لے کرقوم کومتحد رکھناچاہتے ہیں، پرویزرشید


Saleh Mughal March 13, 2014
وزیراعظم تمام ایشوزپر عوام کواعتماد میں لے کرقوم کومتحد رکھناچاہتے ہیں، پرویزرشید فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے تشکیل دی گئی پہلی کمیٹی نے کامیابی سے اپنے مقاصدحاصل کرلیے تھے ۔

جس کے بعدم ذاکرات کے لیے دوسری کیمٹی تشکیل دی گئی۔ وزیراعظم تمام ایشوزپر عوام کواعتماد میں لے کرقوم کومتحد رکھناچاہتے ہیں۔ اسی رویے کامظاہرہ انتخابات اوراس سے پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ قومی نوعیت کے معاملات پرجماعتی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اسی جذبے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران کے پاس بھی گئے جنھوں نے حکمت عملی کی بھرپورحمایت کی ہے۔ شیخ رشیدکا سیاست چھوڑنے کاارادہ 10 دفعہ سن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں