5791 پیکٹوں سے کمپنی کا نام لکھنے کا عالمی ریکارڈ

اس سے قبل یہ ریکارڈ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کے پاس تھا

(فوٹو: یوٹیوب)

امریکی ریاست مشیگن کے ایک مقامی اسٹور نے 5791 پیکٹوں سے کمپنی کا نام لکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اسپارٹن نیش نامی ایک فوڈ ڈسٹریبیوشن اور اسٹور کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کے سمر انٹرنیوں کی ٹیم اور رضاکاروں نے 5791 پروڈکٹ پیکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی کا نام 'اسپارٹن نیش' لکھا۔


گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ایک نگران بننے والے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے موقع پر موجود تھے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی فری فرام فوڈز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے پاس تھا۔ کمپنی نے یہ ریکارڈ 1111 پیکٹس کا استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا۔

کمپنی کی جانب سے ریکارڈ سازی کے لیے استعمال میں آنے والے پیکٹوں کو غیر منافع بخش ادارے کو خیرات کر دیا گیا۔
Load Next Story