پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد اضافہ

مالی سال 2022 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر18.74 ارب ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا، پاکستان بیوروبرائے شماریات


APP July 31, 2022
مالی سال 2022 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر18.74 ارب ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا، پاکستان بیوروبرائے شماریات (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر92فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اوراسٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر18.74 ارب ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا، مالی سال 2021 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 9.74 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

مئی کے مقابلہ میں جون کے مہینہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر109 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مئی میں پٹرولیم درآمدات کاحجم 1.386 ارب ڈالر،جون میں بڑھ کر2.893 ارب ڈالرہوگیا۔جون میں سالانہ بنیادوں پر136 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔