پان بیچنے والے بھارتی پلیئر نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت لیا

والد نے گاؤں سے ہجرت کرنے کے بعد پہلے فروٹ کا ٹھیلا لگایا، پھر پان شاپ اور چائے کا اسٹال بھی لگایا،سنکیت سارگر


Sports Desk July 31, 2022
والد نے گاؤں سے ہجرت کرنے کے بعد پہلے فروٹ اور پھر پان شاپ کا اسٹال بھی لگایا،سنکیت سارگر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چار برس قبل پان بیچنے والے سنکیت سارگر برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے لیے میڈل جیتنے والے پہلا ایتھلیٹ بن گئے۔

سنکیت سارگر نے ویٹ لفٹنگ میں مجموعی طور پر 248 کے جی وزن اٹھاکر سلور میڈل جیتا جبکہ معمولی فرق سے گولڈ میڈل پانے سے محروم رہے۔

رپورٹس کے مطابق سنکیت نے انتہائی مشکل وقت گزارا، والد نے گاؤں سے ہجرت کرنے کے بعد پہلے فروٹ کا ٹھیلا لگایا، پھر پان شاپ اور چائے کا اسٹال چلاتے رہے جبکہ اس دوان انہوں نے پان بیچ اور گزر بسر کیا۔

سنکیت نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا خواب اسپورٹس میں آنا تھا لیکن وہ اپنے حالات کے سبب ایسا نہیں کرپائے، ہماری دکان کے قریب ہی ویٹ لفٹنگ جمنازیم تھا، جہاں پر مجھے یہ کھیل سیکھنے کا موقع ملا، والد نے مجھے متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ کرنا ہے تو محنت کرنا پڑے گی، ورنہ دکان پر بیٹھنا ہوگا،وہ ہمیں بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں