
دی سکسٹی ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عامر، وکٹ کیپر بلےباز اعظم خان، آل راؤنڈر عماد وسیم اور انڈر 19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم ایونٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔
محمد عامر اور عماد وسیم جمیکا تلہوا، اعظم خان بارباڈوس رائلز جبکہ قاسم اکرم سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی نمائندگی کریں گے۔
ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے کھیل کے قوانین میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، ہر ٹیم کے پاس 6 وکٹیں ہوں گی اور پہلی 12 گیندوں پر چھکا لگانے سے بیٹنگ ٹیم کو ایک اضافی پاور پلے اوور ملے گا۔
یہ ٹورنامنٹ سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں کھیلا جائے گا جو 24 سے 28 اگست منعقد ہوگا۔
Here are the power packed Men's squads for #CricketsPowerGame. Not long until the newest format gets under way in St Kitts. See you there from 24 to 28 August
— THE 6IXTY (@6ixtycricket) July 28, 2022
Read more: https://t.co/J82CK49Y3Q pic.twitter.com/HmEfG5VOpd
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔