تھرمیں ہلاکتوں کے ذمے دارافسروں کونہیں بخشاجائیگابلاول

بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کوتھر کی صورتحال پرتفصیلی رپورٹ پیش کردی

غفلت برتنے والوں کاسخت احتساب کا فیصلہ ، نوازشریف اور عمران کی ملاقات کاخیرمقدم ۔فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ تھرمیں ہلاکتوں کے ذمے دار افسروں کونہیں بخشا جائے گا۔


انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے تھرمیں ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ذمے دار حکام کے خلاف کارروائی کی رپورٹ دیں۔بدھ کو بلاول بھٹوزرداری نے دبئی میں سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تھرکی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پرپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیاہے کہ تھر کی صورتحال کے ذمے دار افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ دبئی سے واپسی کے بعدتھر کا تفصیلی دورہ کریں گے، انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ کوہدایت کی کہ جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کو فوری طور پر معاوضہ اداکیاجائے۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم نوازشریف اورعمران خان کی ملاقات کاخیرمقدم کیاہے اور کہاہے کہ نواز شریف جیسی فیاضی کوئی نہیں دکھاسکتا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ امیدہے کہ عمران خان بھی اسی طرح کاعمل کریں گے۔
Load Next Story