ڈالر حکومت کے گلے پڑ جائیگا شیخ رشید4 پیشگوئیوں میں سے2 سے پیچھے ہٹ گئے

وزیرخزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں50 روپے سے کم کریں، میں استعفی دیدوں گا،شیخ رشید


Numainda Express March 13, 2014
وزیرخزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں50 روپے سے کم کریں، میں استعفی دیدوں گا،شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداپنی 4پیشنگوئیوں میں سے2سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

تاہم ڈالرکے بارے میں کی جانیوالی پیشگوئی کے بارے میں شیخ رشید کاکہناہے کہ ڈالرموجودہ حکومت کے گلے پڑجائیگاجبکہ مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کاروائی بارے میں ان کاکہناہے کہ میں نے یہ نہیں کہاتھاکہ مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج نہیں ہوگابلکہ یہ کہاتھاکہ پرویزمشرف کوکچھ نہیں ہوگااورمیں آج بھی اپنی اس بات پرقائم ہوں۔اس ضمن میں بدھ کو''ایکسپریس،،سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ انھوں نے کبھی یہ نہیں کہاکہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، یہ بات غلط طورپران سے منسوب کی گئی ہے۔ میں نے یہ پیشگوئی بھی کبھی نہیں کی کہ افتخارمحمدچوہدی بحال نہیں ہونگے، یہ بات بھی غلط طورپران سے منسوب کی گئی ہے تاہم جب شیخ رشیدسے پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی نہ ہونے کے حوالے سے کی جانیوالی ان کی تیسری پیشگوئی کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ یہ بات بھی غلط طورپرپیش کی گئی ہے۔جب سے ان ڈالرکی واپس98 روپے کی سطع پرنہ آنے اور98 روپے کی سطع پرآنے کی صورت میں سیاست چھوڑنے کے اعلان کے بارے میں پوچھاگیاتوجواب میں شیخ رشیدنے کہاکہ یہ ڈالرموجودہ حکومت کے گلے پڑ جائیگا۔ میں نے ڈالرکے حوالے سے قوم کوبتادیاتھاکہ کچھ مشکوک رقم بیرون ممالک سے آئی ہے اورانکی اس بات کی تصدیق بدھ کووزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنی پریس کانفرنس میں کردی ہے کیونکہ وزیرخزانہ نے یہ توتسلیم کیاہے کہ پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کیاگیاہے ۔

جس میں بیرون ممالک سے کچھ ممالک نے پیسہ ڈالاہے مگروزیرخزانہ نے اس فنڈ میں پیسہ ڈالنے والے ممالک کے نام خفیہ رکھے ہیں جس سے انکی (شیخ رشید)بات اورموقف کوتقویت ملتی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگرپاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ میں آنے والی رقم مشکوک نہیں ہے تواسے خفیہ کیوں رکھاجارہاہے ان ممالک کے نام بتائے جائیں جنھوں نے یہ پیسہ دیاہے اوریہ بھی بتایاجائے یہ کہ پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کب کیاگیا؟ اسکانوٹیفکیشن کب اورکس نے جاری کیا؟۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ یہ ڈالرموجودہ حکومت کے گلے پڑ جائے گاتاہم ان کاکہناتھاکہ اوپن مارکیٹ میں گذشتہ روز(بدھ) بھی ڈالر99 اور100روپے میں فروخت ہوتارہاہے۔علاوہ ازیں آن لائن کے مطابق شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ وزیرخزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں50 روپے سے کم کریں، میں استعفی دیدوں گا،وزیرخزانہ ڈالرکم ہونے کی وجہ قوم کوبتائیں ورنہ میں بتادوںگااستعفی جیب میں لے کرگھومتاہوں۔وہ بدھ کومیڈیاسے گفتگوکررہے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ خان نے کہاہے کہ شیخ رشیدکے چیلنج کووزیرخزانہ نے سچ کردکھایاشیخ رشیداب استعفی دینے کے اپنے وعدے کوبھی پوراکریں شیخ جی آئیں بائیں شائیں نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں