بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی دوسرے روز بھی جاری ایک اور نوجوان شہید

سرچ آپریشن گزشتہ روز سے جاری ہے اور کل بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا


ویب ڈیسک July 31, 2022
نوجوان کو ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

LONDON: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا کے علاقے بنیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جب کہ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔

جارحیت پسند قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بچوں اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ 3 نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ مسلسل 24 گھنٹوں سے جاری محاصرے میں ایمبولینس کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے نیٹ اور موبائل سروس معطل ہیں۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گولیوں سے بھوں ڈالا تھا اور آج بھی سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

ستم بالائے ستم یہ ہے کہ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جب کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے اور مقابلے میں مارے گئے تاہم اپنے دعوے کا ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں