کامن ویلتھ گیمز پاکستان ہاکی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا

قومی ٹیم اپنے اگلے دو میچز اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی


ویب ڈیسک July 31, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) قومی ٹیم اپنے اگلے دو میچز اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی

LONDON: کامن ویلتھ گیمز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا لگ گیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے شاہینز کو باآسانی زیر کرتے ہوئے پول اے میں پہلی پوزیشن سمیٹ لی ہے جبکہ قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیوگو انگلس نے 17ویں اور 18ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی تاہم پاکستان کے غضنفر علی نے 26ویں منٹ میں ایک گول کرکے ٹیم کی جیت امیدیں برقرار رکھیں۔

پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں گول کرنے کے کچھ اچھے مواقع پیدا کیے تاہم بال کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ ڈرا

کیویز نے پاکستان کے کمزور ڈیفینڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 43ویں منٹ میں ڈیلن تھامس گول اسکور کرکے سبقت 1-3 کردی جبکہ کھیل کے چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں سیم لین کے گول داغ دیا اور یوں نیوزی لینڈ کو 1-4 کی برتری حاصل ہوگئی۔

کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے ہاکی مقابلوں میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو پول اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ؛ زخم خوردہ گرین شرٹس بھارت پر جھپٹنے کیلیے بے چین

دوسرعی جانب نیوزی لیںڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات تقریبا معدوم ہوگئے ہیں، قومی ٹیم اپنے آخری دو میچز اسکاٹ لیںڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بالترتیب 3، 4 اگست کو کھیلے گی۔

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ماضی میں کبھی بھی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل نہیں جیتا، پاکستان کی بہترین کارکردگی میلبرن میں 2006 کے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ گرین شرٹس 2002 میں مانچسٹر میں ہونے والے گیمز کے دوران کانسی کا تمغہ جیتنے میں بھی کامیاب ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔